بھارت میں نوجوان لڑکی کے گینگ ریپ اور قتل کے بعد بھارتی شہری انٹرنیٹ پر کیا ڈھونڈتے رہے؟ انتہائی شرمناک انکشاف سامنے آگیا

بھارت میں نوجوان لڑکی کے گینگ ریپ اور قتل کے بعد بھارتی شہری انٹرنیٹ پر کیا ...
بھارت میں نوجوان لڑکی کے گینگ ریپ اور قتل کے بعد بھارتی شہری انٹرنیٹ پر کیا ڈھونڈتے رہے؟ انتہائی شرمناک انکشاف سامنے آگیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر حیدرآباد میں گزشتہ دنوں 27سالہ پریانکا ریڈی نامی لڑکی کو چار مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا تھا۔ ایک طرف بھارت میں اس ہولناک واردات پر احتجاج کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف بھارتی شہری اس واقعے کے متعلق انٹرنیٹ پر ایسی چیز سرچ کر رہے ہیں کہ سن کر ہی انسان کا سر شرم سے جھک جائے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ منظرعام پر آنے کے بعد سے بھارتی شہری لاکھوں کی تعداد میں فحش فلموں کی ویب سائٹس پر اس اجتماعی زیادتی کی ویڈیو سرچ کر رہے ہیں۔صرف ’ایکس ویڈیوز‘ نامی فحش فلموں کی ویب سائٹ پر گزشتہ چند دنوں میں 80لاکھ بھارتیوں نے پریانکا ریڈی کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کی ویڈیو سرچ کی۔ بھارتی شہری فحش فلموں کی ویب سائٹس پر پریانکا ریڈی کا نام اس قدر سرچ کر رہے ہیں کہ اس کا نام ’کی ورڈ‘ (Keyword)بن گیا ہے اور ٹرینڈکر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پریانکا ریڈی ویٹرنری ڈاکٹر تھی۔ وہ حیدرآباد میں اپنی سکوٹر پر جا رہی تھی کہ اس کا ٹائر پنکچر ہو گیا۔ اس دوران قریب سے ایک ٹرک گزرا جس میں سوار چار مردوں نے اسے زبردستی ٹرک میں ڈال لیا اور شہر سے باہر ویرانے میں لے جا کر رات بھر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ اس دوران وہ بے ہوش ہو گئی جس پر ملزمان نے اسے دوبارہ ٹرک میں ڈالا اور شہر کے ایک انڈرٹاس میں پھینک کر اس پر پٹرول ڈالا اور آگ لگا دی۔ اگلی صبح اس کی جلی ہوئی لاش دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی