سنکیانگ کے سربراہ چینی حکومت کے اعلیٰ مسلمان عہدیدار کو جیل میں ڈال دیا گیا

سنکیانگ کے سربراہ چینی حکومت کے اعلیٰ مسلمان عہدیدار کو جیل میں ڈال دیا گیا
سنکیانگ کے سربراہ چینی حکومت کے اعلیٰ مسلمان عہدیدار کو جیل میں ڈال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ژن جیانگ صوبے کے سابق مسلمان سربراہ کو رشوت لینے پر سزائے موت سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق نور بیکری نامی یہ چینی مسلمان نہ صرف ژن جیانگ کا سربراہ رہا بلکہ وہ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کا ہیڈ بھی رہا۔ اس نے 1998ءسے 2018ءکے دوران 20سال کے عرصے میں 7کروڑ 91لاکھ یوآن (تقریباً 1ارب 73کروڑ روپے) رشوت لی، جو کہ عدالت میں ثابت ہو گئی اور عدالت نے اسے موت کی سزا سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق ان 20سالوں میں ژن جیانگ کے علاوہ نور بیکری بیجنگ میں بھی کئی اہم عہدوں پر رہا۔ اس کا شمار نہ صرف اعلیٰ ترین کمیونسٹ حکام میں ہوتا تھا بلکہ وہ ایک وقت یغور مسلمانوں میں سب سے اعلیٰ عہدے پر فائز رہنے والا شخص تھا۔صوبے میں صوبائی دارالحکومت ارمچی کا میئر رہا۔ ژن جیانگ میں چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی کمیٹی کا ڈپٹی سیکرٹری اور ژن جیانگ کی پیپلز گورنمنٹ کا چیئرمین بھی رہا۔ اس کے بعد اسے ترقی دے کر نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر لگا دیا گیا اور پھر نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کا سربراہ بنا دیا گیا۔ نور بیکری نے اپنی سزا کے خلاف اپیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔