’اب میں سعودی عرب کبھی نہیں آﺅں گا‘ سعودی عرب میں ایسا کیا ہوا کہ معروف گلوکار نے ایک دن رہنے کے بعد ہی اعلان کردیا؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

’اب میں سعودی عرب کبھی نہیں آﺅں گا‘ سعودی عرب میں ایسا کیا ہوا کہ معروف ...
’اب میں سعودی عرب کبھی نہیں آﺅں گا‘ سعودی عرب میں ایسا کیا ہوا کہ معروف گلوکار نے ایک دن رہنے کے بعد ہی اعلان کردیا؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی گلوکار لل وائن30نومبر کو پرفارم کرنے کے لیے سعودی عرب گیا جہاں اسے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھا تاہم سعودی عرب میں دو دن ہی گزارنے کے بعد اس نے اعلان کر دیا کہ وہ آئندہ زندگی میں کبھی سعودی عرب نہیں جائے گا۔ ویب سائٹ العربی کے مطابق لل وائن 30نومبر کو سعودی عرب پہنچا اور اس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ٹویٹ کی جس میں لکھا کہ ”ریاض! میں آ رہا ہوں۔“ اب ان کے اکاﺅنٹ سے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کی جا چکی ہے۔

اگلے دور دن بعد ہی انہوں نے نئی ٹویٹ کی جس میں لکھا کہ ”میں دوبارہ کبھی ریاض نہیں جاﺅں گا۔“ اس دورے میں گلوکار فیوچر اور تیاگا بھی اس کے ہمراہ تھے۔ ان کی ریاض میں کنسرٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں، جن میں بظاہر لگ رہا تھا کہ وہ ریاض میں پرفارم کرتے ہوئے بہت محظوظ ہو رہے ہیں تاہم اچانک ایسا کیا ہو ا کہ انہوں نے سعودی عرب دوبارہ نہ جانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ اپنی اس بات کی نہ ہی لل وائن نے کوئی وجہ بتائی ہے اور نہ ہی سعودی حکام کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔تاہم ایک افواہ گردش کر رہی ہے کہ گلوکار اپنے ساتھ چرس لے گیا تھا جس پر اسے سعودی عرب میں سخت بازپرس کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ایسی منشیات سمگل کرنے پر سزائے موت بھی ہو سکتی ہے۔

مزید : تفریح