کارکے کیس میں ملوث وفاقی وزیر اور سیکرٹری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ، غیر ملکیوں کا کیا بنے گا؟ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

کارکے کیس میں ملوث وفاقی وزیر اور سیکرٹری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ، غیر ...
کارکے کیس میں ملوث وفاقی وزیر اور سیکرٹری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ، غیر ملکیوں کا کیا بنے گا؟ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے کارکے کیس میں ملوث وفاقی وزیر اور سیکرٹری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کارکے کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کارکے کیس میں ملوث وفاقی وزیر اور سیکرٹری کیخلاف کارروائی ہوگی تاہم معاہدے کے مطابق کیس میں ملوث غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بریفنگ کے دوران کارکے منصوبے کا سیٹلمنٹ معاہدہ کابینہ میں پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ ترک صدر کی مداخلت سے پاکستان پر عائد ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا جرمانہ ختم ہوا ہے۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کارکے کیس میں ملوث پاکستانی افسران نے اعتراف جرم کرلیا ہے، حکومت کارکے منصوبے میں بے قاعدگیوں کی رپورٹ نیب کو پیش کرے گی۔

مزید : قومی