معاشی ٹیم ہی نہیں پوری حکومت نااہلی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے:عزیز الرحمن چن

معاشی ٹیم ہی نہیں پوری حکومت نااہلی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے:عزیز الرحمن چن
 معاشی ٹیم ہی نہیں پوری حکومت نااہلی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے:عزیز الرحمن چن

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم ہی نہیں پوری حکومت ہی نااہلی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے، حکومت ابھی تک کسی بھی شعبہ میں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

تفصیلات  کے مطابق حاجی عزیز الرحمن چن نےکہاکہ حکومت بنیادی اورطےشدہ معاملات کو ہی حل نہیں کر سکی تونئےمعاملات کس طرح طےکرے گی؟۔اُنہو ں نے کہا روپیہ نیچے اور مہنگائی اوپر جارہی ہے،غربت اوربے روز گاری میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے،عمران خان کی حکومت نے ایک سال میں قرضے حاصل کرنے کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں حالانکہ ماضی میں عمران خان نے کہا تھا کہ خود کشی کر لوں گا، قرض نہیں لوں گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور