سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے زندہ بیٹوں میں سب سے بڑا بیٹا انتقال کرگیا، شاہی خاندان پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے

سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے زندہ بیٹوں میں سب سے بڑا بیٹا انتقال ...
سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے زندہ بیٹوں میں سب سے بڑا بیٹا انتقال کرگیا، شاہی خاندان پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز آل سعود کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ریاض کے شاہی قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے۔
سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ متعب کا انتقال پیر کے روز ہوا تھا، ان کی نماز جنازہ منگل کو بیت اللہ میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت ریاض روانہ کردی گئی۔ ریاض میں شاہ سلمان نے اپنے بھائی کی میت وصول کی اور بعد ازاں ان کی تدفین کردی گئی ۔
خیال رہے کہ شہزادہ متعب بن عبدالعزیز آل سعود مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے زندہ بیٹوں میں سب سے بڑے تھے، ان کی عمر 93 برس تھی ۔ انہوں نے 1958 سے 1961 تک مکہ مکرمہ کے گورنر کے طور پر فرائض سرانجام دیے ، انہیں 1980 میں میونسپل اینڈ رورل افیئرز کا وزیر مقرر کیا گیا تھا جس پر وہ 2009 تک خدمات سرانجام دیتے رہے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -