دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم

دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا ...
دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جو اجزاء استعمال ہوں،لیبل پہ بس اُنہی کا نام ہو۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اشیائے خورونوش کے لیبل میں دھوکہ دہی کرنیوالوں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں اجلاس کے دوران غلط لیبلنگ اور دھوکہ دہی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئےکہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام لیبلنگ دیکھ کر جو چیز  خریدے اُن کو وہی پراڈکٹ ملے،اشیاء کی پیکنگ پر لگائے گئے لیبل پروہی لکھا ہونا چاہیے جو پیکنگ کے اندرموجود ہو۔عرفان نواز میمن کا مزید کہنا تھا کہ اگر لیبل پر لیموں لگاہے تو پراڈکٹ میں اصل لیموں ڈالنا ضروری ہو گا،اشیائے خورونوش میں فلیور یا خوشبو کا استعمال کر کے فروٹ کا دعویٰ کر نا جرم ہے،صوبہ بھر میں قوانین کی خلاف ورزی کسی بھی سطح پر ہو، سختی سی نبٹا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور