فیاض الحسن چوہان نے عثمان بزدار کا ایسا کارنامہ گنوا دیا جو اس سے قبل کسی وزیر اعلیٰ پنجاب کے دور میں نہیں ہوا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر پہلی بار ایم پی اے منتخب ہوکر پہلی بار وزیر اعلیٰ بنے اور پہلی بار محرم کے مہینے میں پنجاب بھر میں امن وامان قائم رہا تو کیا یہ عثمان بزدار کا رنامہ نہیں ہے؟
نجی نیوزچینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر پہلی بار ایم پی اے منتخب ہوکر پہلی بار وزیر اعلیٰ بنے اور پہلی بار محرم کے مہینے میں پنجاب بھر میں امن وامان قائم رہا تو کیا یہ عثمان بزدار کا رنامہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کے دور میں 104فیصد ٹیکس کولیکشن بہتر ہوئی ہے ، ہم نے کام کیا ہے اور اس کی تعریف کی جانی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 32اضلاع کے اندر ہیلتھ تقسیم کئے جارہے ہیں جولاکھوں خاندانوں میں تقسیم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ اربوں روپے بوڑھوں ، بیواﺅںاور بے سہارا افراد کیلئے رکھے گئے ہیں۔