”نیب نے شہباز شریف کے اثاثے منجمد کئے ہیں تو۔۔۔“ارشاد بھٹی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کوخوشخبر ی سنادی

”نیب نے شہباز شریف کے اثاثے منجمد کئے ہیں تو۔۔۔“ارشاد بھٹی نے سابق وزیر ...
”نیب نے شہباز شریف کے اثاثے منجمد کئے ہیں تو۔۔۔“ارشاد بھٹی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کوخوشخبر ی سنادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ شہباز شریف کے اثاثے منجمد کئے ہیں تو شہباز شریف کے پاس قانونی چارہ جوئی کا پورا حق ہے ، ان کوپہلے بھی ریلیف ملاہے اور اب بھی ملے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر نیب نے شہباز شریف کے اثاثے منجمد کئے ہیں تو شہباز شریف کے پاس قانونی چارہ جوئی کا پورا حق ہے ، ان کوپہلے بھی ریلیف ملاہے اور اب بھی ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آج کی صورتحال بہت اچھی ہے لیکن مشرف دور میں نواز شریف معافی مانگ کر باہر چلے گئے اور واپس آکر صرف ایک درخواست پر سب سزائیں معاف ہوگئیں اور جو 35کروڑ روپے نیب نے شریف خاندان سے لئے تھے ، وہ بھی شریف خاندان نے عدالت کے ذریعے واپس لے لئے لیکن آج کی عدالتیں پہلے سے آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ وہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نئے آنیوالے چیف الیکشن کمشنر پر چھوڑ رہے ہیں۔ان کا یہ ایک اچھا فیصلہ ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد