سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن پرمریم نوازسمیت کس کس پر مقدمات قائم کرنے کیلئے دباﺅتھا؟ صحافی مظہر عباس کا بڑا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن پر مریم نواز اور خواجہ آصف پر مقدمات قائم کرنے کیلئے دباﺅ تھا۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ بشیر میمن پر مریم نواز اور خواجہ آصف پر مقدمات قائم کرنے کیلئے دباﺅ تھا ۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی طرف سے بشیر میمن پر الزامات لگائے گئے تھے ، بشیر میمن کا ایک پورا کیئریر ہے لیکن ان کی جانب سے احتجاج کا جو خط لکھا ہے اس کے آخر میں پاکستان زندہ باد کاخط لکھاہے ۔
مظہر عباس کا کہنا تھا کہ بشیر میمن نے احتجاجاً استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ آخر دس روز قبل ان کوہٹایا جانا درست نہیں تھا لیکن ان پر دباﺅ جو تھا وہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی وجہ سے ہی تھا ۔