پاک، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کب ہو گا؟ خبر آ گئی

پاک، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کب ہو گا؟ خبر آ گئی
پاک، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کب ہو گا؟ خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان جلد کر دے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز آئی سی سی کے تجربہ کار آفیشلز سپروائز کریں گے جن کا اعلان جلد ہی ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ ریفریز اور 4 غیر ملکی امپائروں کا ایک سے دو روز میں کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 11 دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -