سعودی شوریٰ کونسل کا وفد تین روزہ سرکاری دورے پرکل اِسلام آباد پہنچے گا

 سعودی شوریٰ کونسل کا وفد تین روزہ سرکاری دورے پرکل اِسلام آباد پہنچے گا
 سعودی شوریٰ کونسل کا وفد تین روزہ سرکاری دورے پرکل اِسلام آباد پہنچے گا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کا پارلیمانی وفد مجلس شوری کونسل سعودی عرب کے چیئر مین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ کی سربراہی میں  کل(بدھ کے  روز) 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے گا ، دورے سے موجودہ برادرانہ تعلقات مزیدمستحکم ہونگے اور دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ سعودی پارلیمانی وفد کا دورہ پارلیمانی سفارتکاری کی ذریعے دوست ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی پارلیمانوں  میں  برادرانہ،دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں اور دونوں نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی پارلیمنٹس میں  پارلیمانی سطح پر تعاون فروغ دینے کے لیے اتفاق رائے پایا جاتا ہیاور اس سلسلے میں مفاہمت کی یادداشتیں  بھی موجود ہیں۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مہمان  وفد صدر ، وزیر اعظم ، چیئرمین سینیٹ  اور سپیکرقومی اسمبلی سے  ملاقاتیں کرے گا۔ ملاقاتوں میں باہمی تجارت ، دوطرفہ معاشی تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاوہ  کشمیر  کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرے گا۔سعودی عرب کے پارلیمانی وفد کا حالیہ دورہ پاکستان  انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین موجود برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہو نگے اور دو طرفہ تعاون کی نئی رائیں کھلیں گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد