دوطرفہ تعلقات اورتجارت کومزید فروغ دیاجائے،چودھری پرویزالٰہی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات اورتجارت کومزید فروغ دیاجائے،چودھری پرویزالٰہی سے امریکی ...
دوطرفہ تعلقات اورتجارت کومزید فروغ دیاجائے،چودھری پرویزالٰہی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے امریکی قونصل جنرل لاہور کیتھرائن روڈریگز  نےگورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق رائے پایا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے  ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہاکہ امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔اُنہوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے دور میں صوبہ میں بہت ترقی ہوئی،خاص طور پر زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں معیار بہتر ہوا اور نمایاں پیشرفت سامنے آئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور