کاشانہ میں مخیر شخص کے تعاون سے بنائی جانیوالی مسجد کے ساتھ اجمل چیمہ نے کیا کیا ؟ افشاں لطیف کا ایک اور الزام منظر عام پر آگیا

کاشانہ میں مخیر شخص کے تعاون سے بنائی جانیوالی مسجد کے ساتھ اجمل چیمہ نے کیا ...
کاشانہ میں مخیر شخص کے تعاون سے بنائی جانیوالی مسجد کے ساتھ اجمل چیمہ نے کیا کیا ؟ افشاں لطیف کا ایک اور الزام منظر عام پر آگیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاشانہ کی سابق سپر انٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہاہے کہ دارالامان میں ایک مخیر شخص نے میرے کہنے پر مسجد بنائی لیکن اجمل چیمہ نے مسجد پر اپنے نام کی تختی لگا لی ۔

دنیا نیوزکے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے افشاں لطیف نے کہا کہ دارالامان میں ایک مخیر شخص نے میرے کہنے پر مسجد بنائی لیکن اجمل چیمہ نے مسجد پر اپنے نام کی تختی لگا لی ۔ انہوں نے کہا کہ اجمل چیمہ نے مجھ سے کہا کہ کم سن بچیوں کی شادیاں کردی جائیں جس کے تمام اخراجات میں خود کروں گا ۔

افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ یہ بچیاں شادی کے بعد اپنے گھر نہیں جانی تھیں بلکہ ان کو کاشانہ ہی میں رہنا تھا جس پر میں نے انکار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص میر ے ساتھ کیوں نہیں بیٹھتا ؟ جب کسی پروگرام میں بلایاجاتا ہے تو یہ انکار کردیتا ہے ۔

مزید : قومی