افشاں لطیف عورت کے نام پر لعنت ہے ، صوبائی وزیراجمل چیمہ

افشاں لطیف عورت کے نام پر لعنت ہے ، صوبائی وزیراجمل چیمہ
افشاں لطیف عورت کے نام پر لعنت ہے ، صوبائی وزیراجمل چیمہ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے کہاہے کہ افشاں لطیف جھوٹ بول رہی ہے ، یہ عورت کے نام پر لعنت ہے ، میں اس کے ساتھ بیٹھوں گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے اجمل چیمہ نے کہا کہ افشاں لطیف جھوٹ بول رہی ہے ، یہ عورت کے نام پر لعنت ہے ، میں اس کے ساتھ بیٹھوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کے ساتھ بیٹھوں گا اور بہت اچھی طرح بیٹھوں گا اور عدالت میں بیٹھوں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس عورت کےساتھ نہیں بیٹھ سکتا ، عورت ایک ماں ہے لیکن جب وہ ایسی باتیں کرتی ہے اور غلط الزامات لگاتی ہے تو اس پر حرف آتاہے ۔

دریں اثناءاسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افشاں لطیف نے اجمل چیمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دارالامان میں ایک مخیر شخص نے میرے کہنے پر مسجد بنائی لیکن اجمل چیمہ نے مسجد پر اپنے نام کی تختی لگا لی ۔ انہوں نے کہا کہ اجمل چیمہ نے مجھ سے کہا کہ کم سن بچیوں کی شادیاں کردی جائیں جس کے تمام اخراجات میں خود کروں گا ۔ افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ یہ بچیاں شادی کے بعد اپنے گھر نہیں جانی تھیں بلکہ ان کو کاشانہ ہی میں رہنا تھا جس پر میں نے انکار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص میر ے ساتھ کیوں نہیں بیٹھتا ؟ جب کسی پروگرام میں بلایاجاتا ہے تو یہ انکار کردیتا ہے ۔

مزید : قومی