میچ ہارنے کے بعد میدان میں قہقہے، جیسن گلیسپی امام الحق کے دفاع میں سامنے آ گئے

ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر جیسن گلیسپی پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان یقینا مفید بات چیت بہت ہوئی ہو گی اور اس میں کچھ برائی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 48 رنز کی شکست پر شائقین کرکٹ افسردہ تھے کہ ایسے میں سوشل میڈیا پر امام الحق کی ایک تصویر وائرل ہو گئی جس میں وہ آسٹریلین ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کیساتھ خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے جس پر انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
جیسن گلیسپی نے افسردہ فضاءمیں بھی لینگر کیساتھ بات چیت کرنے پر امام الحق کی تعریف کی اور کہا ”یہ غلط ہے۔ میچ ختم ہو چکا تھا اور یقینا پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی مایوس تھے۔ میرے خیال سے یہ بڑی زبردست بات تھی کہ امام الحق جسٹن لینگر کیساتھ میچ کے بارے میں بات کر رہے تھے اور مجھے یقین ہے کہ یہ گفتگو دونوں کیلئے ہی مفید رہی ہو گی۔“
Incorrect- game was over. Players on a losing side are disappointed no doubt. I thought it was fantastic that young Imam Ul-Haq was spending time with Justin Langer talking about the game. I’m sure the conversation was very worthwhile for both Imam and Justin.#learning #AUSvPAK https://t.co/nmwpAwBwsc
— Jason Gillespie ???? (@dizzy259) December 3, 2019
واضح رہے کہ پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز فیصل اقبال نے امام الحق کی تصویر پر تنقید کی تھی۔ امام الحق ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کا حصہ تھے مگر پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگز میں سکور بنائے بغیر آﺅٹ ہو گئے۔