تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑادی

تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑادی
تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری عثمان وڑائچ پاکستان  تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں سابق رکن پنجاب  اسمبلی چودھری عثمان وڑائچ نےساتھیوں سمیت  تحریک انصاف میں شامل ہونے کااعلان کرتےہوئےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کےقافلےمیں شامل ہوکر خوشی اورفخرمحسوس کررہا ہوں،تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پرمکمل اعتماد کااظہار کرتا ہوں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان انشااللہ اقوام عالم میں اپنا کھویا  ہوامقام حاصل کرےگا۔

اِس موقع پرپارٹی کےچیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی کاکہنا تھاکہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اور توانا جماعت بن چکی ہے،وزیراعظم کے ویژن کی روشنی میں تحریک انصاف کوجدید سیاسی جماعت کے سانچے میں ڈھال رہے ہیں۔اُن کا کہناتھاکہ تحریک انصاف کی نچلی ترین سطح تک تنظیم سازی کاعمل جلد مکمل کرلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں مشاورت اور اجتماعی فیصلہ سازی کے عمل کو پختہ کررہے ہیں اور مضبوط تنظیمی ڈھانچے کے ذریعے عمدہ گورننس کے حصول میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں گے۔اس  موقع پر اعجاز  احمد چوہدری پنجاب کے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری،صوبائی وزیر جہانزیب کھچی، تحریک انصاف جنوبی پنجاب کےصدرنورخان بھابھہ بھی تھے۔