پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی بھی شہباز شریف کی” پنجاب سپیڈ“ کے معترف نکلے

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی بھی شہباز شریف کی” پنجاب سپیڈ“ کے معترف نکلے
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی بھی شہباز شریف کی” پنجاب سپیڈ“ کے معترف نکلے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے بہت سی باتوں سے اختلاف ہے لیکن شہباز شریف نے کچھ نہ کچھ سچا جھوٹا تاثر تو قائم کرلیا تھا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ مجھے شہباز شریف سے بہت سی باتوں سے اختلاف ہے لیکن شہباز شریف نے کچھ نہ کچھ سچا جھوٹا تاثر تو قائم کرلیا تھا کہ صبح چھ بجے اٹھتے ہیں اور آفیسرز کو کھینچ کررکھتے ہیں لیکن عثمان بزدار کے بارے میں کہا جاتاہے کہ وہ کام کرتے ہیں لیکن نظر نہیں آتا ۔

سعید غنی کا کہنا تھاکہ پنجاب کا مینڈیٹ تحریک انصاف کے پاس ہے لیکن میں یہ بات ضرور کرناچاہتا ہوں کہ پنجاب  بڑا صوبہ ہے اور پنجاب کو ایک اچھا وزیر اعلیٰ پنجاب ملنا چاہئے ۔

مزید : قومی