ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، کتنے سونے کے تمغے جیت لئے؟

ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، کتنے سونے کے ...
ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، کتنے سونے کے تمغے جیت لئے؟

  



کھٹمنڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے جنہوں نے پاکستان کیلئے اب تک 6 گولڈ میڈلز جیت لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اب تک کراٹے میں تین ، شوٹنگ میں دو اور تائیکواونڈو میں ایک گولڈ میڈل جیتا ہے جبکہ سعدی عباس نے مائنس 75 کلو گرام میں سونے کا تمغہ لے کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

شوٹنگ کے پچاس میٹر ٹیم رائفل کیٹگری میں گلفام عادل، سونیئگ جاوید اور ذیشان شاکر پر مشتمل ٹیم نے پہلی پوزیشن پاکر ملکی پرچم بلند کیا۔ اس سے پہلے پاکستان نے شوٹنگ کے سینٹر فائر پسٹل ایونٹ میں گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا۔سینٹر فائر پسٹل ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والوں میں خلیل اختر،غلام مصطفی بشیر اور مقبول تبسم شامل تھے۔

شاہ زیب نے تائیکواونڈ و کے چون کلوگرام میں گولڈ میڈل اپنے گلے میں ڈالا۔دریں اثنا ایونٹ میں اب تک پاکستانی ایتھلیٹس 11 سلور اور 15 برانز میڈلز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزید : کھیل