” عثمان بزدار شیر شاہ سوری نہیں بلکہ ٹیپو سلطان ہیں“عظمیٰ بخاری نے مثال دیکر وضاحت کردی

” عثمان بزدار شیر شاہ سوری نہیں بلکہ ٹیپو سلطان ہیں“عظمیٰ بخاری نے مثال ...
” عثمان بزدار شیر شاہ سوری نہیں بلکہ ٹیپو سلطان ہیں“عظمیٰ بخاری نے مثال دیکر وضاحت کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ عثمان بزدار شیر شاہ سوری نہیں بلکہ ٹیپو سلطان ہیں کیونکہ وہ ساری تحریک انصاف کو روندتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے ہیں حالانکہ وہ بہت سادہ ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ بندے کے پلے کچھ دکھانے کیلئے ہو تو پھر ہی کچھ دکھاتاہے لیکن جب بندے کو تعارف کیلئے بھی شہباز شریف کی ضرورت ہو تو پھر یہی ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کل پرسوں ایک ویڈیو آئی ہے جس میں تحریک انصاف کے عہدیدار کیا کہہ رہے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ ہماری بنائی یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں پر تختیاں لگائی جارہی ہیں۔ مال روڈ سے گزرتے ہوئے دیکھیں کہ وہاں فلیکسز لگے ہوتے ہیں، لبرٹی میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے بڑے بڑے پورٹریٹ لگے ہوئے ہیں اور مجھے انھیں روز سلام کرکے گزرنا پڑتا ہے کہ آپ کی مہربانی آپ نے ہمیں برباد کردیا ۔انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار شیر شاہ سوری نہیں بلکہ ٹیپو سلطان ہیں کیونکہ وہ ساری تحریک انصاف کو روندتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے ہیں حالانکہ وہ بہت سادہ ہیں۔

مزید : قومی