کیا تحریک انصاف میں بغاوت ہونے جارہی ہے ؟مصطفی نواز کھوکھر نے بڑا دعویٰ کردیا

کیا تحریک انصاف میں بغاوت ہونے جارہی ہے ؟مصطفی نواز کھوکھر نے بڑا دعویٰ کردیا
کیا تحریک انصاف میں بغاوت ہونے جارہی ہے ؟مصطفی نواز کھوکھر نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ تحریک انصاف میں بغاوت دیکھ رہا ہوں،15ماہ میں حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ رویے میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نوا زکھوکھر نے کہاکہ تحریک انصاف میں بغاوت دیکھ رہا ہوں۔15ماہ میں حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ رویے میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھاکہ آصف زرداری کی صاحبزادیوں نے بڑی مشکل سے آصف زرداری کوقائل کیاہے کہ وہ طبی بنیادوں پر درخواست کی ضمانت دیں ۔ ان کی جانب سے باہر جانے کی ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی گئی ۔

مزید : قومی