آئین شکنی کے الزامات بے بنیاد ، میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ، سابق صدر پرویز مشرف کمیشن کے ذریعے بیان دینے پر رضامند

آئین شکنی کے الزامات بے بنیاد ، میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ، سابق صدر پرویز ...
آئین شکنی کے الزامات بے بنیاد ، میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ، سابق صدر پرویز مشرف کمیشن کے ذریعے بیان دینے پر رضامند

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کے لئے میری دس سال کی خدمات ہیں اور جنگیں لڑ چکاہوں، میرے اوپر آئین شکنی کے الزامات بے بنیاد ہیں، میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ۔

اے آروائی نیوز کے مطابق ہسپتال میں شدید علالت کی حالت میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ میری نظر میں مجھ پر آئین شکنی کا کیس بے بنیاد ہے ، عدالت میں میر ے وکیل سلمان صفدر کو نہیں سنا جارہا ۔ میری طبیعت خراب ہے اور ہسپتال میرا آناجانا لگا رہتا ہے ، میں چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوا تو مجھ کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے میری دس سال کی خدمات ہیں اور جنگیں لڑ چکاہوں، میرے اوپر الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ۔ ایک کمیشن بنایا جائے جو اس کیس میں میری بات سنے اوردیکھے کہ میری کیا حالت ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن میرا بیان لے تو عدالت میں اس کمیشن کی بات کوسناجائے مجھے امید ہے کہ مجھ کو انصاف ملے گا ۔اس کیس میں میری شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔ کیس میں زیادتی ہورہی ہے اور انصاف کا تقاضہ پورا نہیں کیاجارہا۔

مزید : اہم خبریں /قومی