”ناجائز مطالبات نہ ماننے پر ڈی جی ایف آئی اے کو ۔۔۔“ احسن اقبال نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

”ناجائز مطالبات نہ ماننے پر ڈی جی ایف آئی اے کو ۔۔۔“ احسن اقبال نے حکومت پر ...
”ناجائز مطالبات نہ ماننے پر ڈی جی ایف آئی اے کو ۔۔۔“ احسن اقبال نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت نے ناجائز مطالبات نہ ماننے پر ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو ریٹائرمنٹ سے دس روز قبل ریٹائرڈ کردیا ہے اور اس بندے کو ڈی جی ایف آئی اے لگادیاہے جس نے نواز شریف کیخلاف پانامہ جے آئی ٹی کی سربراہی کی تھی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نیب نے آشیانہ کیس میں اپنی درخواست واپس لے لی ہے جواس بات کا ثبوت ہے کہ نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کیونکہ اگر نیب کے پاس کوئی ثبوت ہوتے تو درخواست واپس نہ لی جاتی ۔انہوں نے کہا کہ یہ اس حکومت کا ایجنڈاہے کہ یہ دوسرے کی کردار کشی کرتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے ناجائز مطالبات نہ ماننے پر ڈی جی ایف آئی اے کو ریٹائرمنٹ سے دس روز قبل عہد ے سے ہٹا دیا اور اس بندے کو ڈی جی ایف آئی اے لگادیاہے جس نے نواز شریف کیخلاف پانامہ جے آئی ٹی کی سربراہی کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کاخیال ہوگا کہ واجد ضیاءشائد پی ٹی آئی کے ورکر بن گئے ہیں لیکن واجد ضیا ایک افسر ہیں اور اپنے فرائض فرض شناسی سے سرانجام دینگے لیکن اگر حکومت نے ایف آئی اے کو اپنی بی ٹیم بنانے کی کوشش کی تو ن لیگ  مزاحمت کرے گی ۔

مزید : قومی