ملک کو تبدیلی کے نام پر تباہ کیا جا رہا ہے ،حکمرانوں نے ریاستِ مدینہ کے نام پر قوم کو گمراہ کردیا:حافظ حمد اللہ

 ملک کو تبدیلی کے نام پر تباہ کیا جا رہا ہے ،حکمرانوں نے ریاستِ مدینہ کے نام ...
 ملک کو تبدیلی کے نام پر تباہ کیا جا رہا ہے ،حکمرانوں نے ریاستِ مدینہ کے نام پر قوم کو گمراہ کردیا:حافظ حمد اللہ

  



کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کےمرکزی رہنماحافظ حمداللہ نےکہاکہ ملک کو تبدیلی کےنام پر تباہ کیاجارہاہے، تبدیلی کےدعویدارحکمرانوں نے ریاستِ مدینہ کے نام پر قوم کو گمراہ کردیا اورمسلسل ایک سال سے انتقامی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں،حکمران جماعت نےگالی کی سیاست کو متعارف کروایا،قوم نےانتقامی اورگالی کی سیاست کرنے والےعمران نیازی اوراُن کی مکمل ٹیم کومستردکردیا،فیاض الحسن چوہان زبان کو لگام دیں اورحکمران جماعت سیاست میں شائستگی ہمیں نہ سکھائے،وفاقی وزیر اطلاعات اور پنجاب کے وزیر اطلاعات بوکھلاہٹ کا شکارہیں۔

تفصیلات  کےمطابق حافظ حمد ا للہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سنجیدگی سے کردار ادا کر رہے ہیں، جمعیت علما اسلام نااہل اورسلیکٹڈ حکمرانوں سےنجات حاصل کرنےکےلیےآزادی مارچ کی تحریک جاری رہے گی،جے یو  آئی پوری قوم کی ترجمانی کرتےہوئےحقوق کےحصول کیلئے ہر فورم پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔اُنہوں نےکہاکہ حکمرانوں نےملکی معیشت اورملکی استحکام کوکمزورکردیاہے،عوام پرمہنگائی کاپہاڑ گرایاجارہا ہے،تبدیلی کے دعویدارحکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں،انتقامی اورگالی کی سیاست کوفروغ دیاجارہاہے،اسلام دشمن قوتوں سےمولویوں اورجمعیت علمائے اسلام کی سیاست ہضم نہیں ہو رہی، جمعیت نے موجودہ سلیکٹڈ نااہل حکمرانوں کے تمام ناپاک عزائم کو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے،ملک کے اِسلامی تشخص کی حفاظت سے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہو ینگے 

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ