جام کمال سے اچھا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟کسی کو معلوم ہے تو مجھے بتا دے:سردارعبدالرحمان کھیتران

جام کمال سے اچھا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟کسی کو معلوم ہے تو مجھے بتا ...
جام کمال سے اچھا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟کسی کو معلوم ہے تو مجھے بتا دے:سردارعبدالرحمان کھیتران

  



کوئٹہ(آن لائن)صوبائی وزیرخوراک بلوچستان سردارعبدالرحمان کھیتران نےکہاہےکہ جام کمال سےاچھاوزیراعلیٰ کون ہوگا؟پورے65کےایوان میں جام کمال سےزیادہ ایماندار،صوم صلوۃ کاپابند،خاندانی بیک گراؤنڈ کا حامل اور شریف النفس شخص کون ہے؟اگرکسی کو معلوم ہے تو مجھے بتا دے ،میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی بات کرونگا ۔

 ایک انٹرویو میںسردارعبدالرحمان کھیتران نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان معائنہ ٹیم میں ریجیکٹڈ افسران ہوتے ہیں ،ہمیشہ ریجیکٹڈ افسران کو سی ایم آئی ٹی میں بھجوایا جاتا ہے ،اب سی ایم آئی ٹی میں جو افسران بیٹھے ہوئے ہیں،اِن کومیں نااہل تو نہیں کہوں گا لیکن سی ایم آئی ٹی میں ایک قسم کا سزا یافتہ افسران کا طبقہ بیٹھا ہوا ہے ،اب وہ کہاں حکومت کو چلنے دیں گے،یہ نہیں کہیں گے کہ حکومت اچھا کام کررہی ہے وہ تو حکومت کے خلاف ہی کام کریں گے کیونکہ انہیں اچھی پوسٹیں چاہئیں جن پر وہ بیٹھ کر فرعون بن جائیں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ