حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی،آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دارسلکٹڈوزیراعظم اوراسکی حکومت ہوگی:سینیٹر روبینہ خالد

حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی،آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دارسلکٹڈوزیراعظم ...
حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی،آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دارسلکٹڈوزیراعظم اوراسکی حکومت ہوگی:سینیٹر روبینہ خالد

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماسینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہے ،اس لئے اپوزیشن رہنماؤں کو اسیربناکر اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے ،سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، اگرخدانخواستہ اُنہیں کچھ ہوا تو اُس کی ذمہ داری سلکٹڈ وزیراعظم اوراسکی حکومت پرعائد ہوگی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد کا کہنا تھا کہملک میں لاقانونیت کاسلسلہ شروع ہوچکاہے ،لاہورکے دارالامان میں معصوم بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات حکومت کی منہ پرطمانچہ ہے، نہ جانے مزیدکتنی بچیاں بااثرلوگوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھی ہونگی؟۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے آتے ہی ملک کو مہنگائی،لاقانونیت،معاشی بدحالی اوربیروزگاری کے سیلاب نے گھیرلیاہے، غریب عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے دوسری جانب حکمران اپنے انتخابی منشورسے یوٹرن لے رہے ہیں ،قوم اب ان شعبدہ بازوں کی حقیقت جان چکے ہیں، پاکستانیوں کا ان حکمرانوں کیخلاف جلدردعمل سامنے آنیوالا ہے یہ لوگ اپناحشر دیکھ کر الٹاپاؤں بھاگنے پرمجبورہونگے۔روبینہ خالد نے کہاکہ صوبائی حکومت بی آرٹی تو تین سالوں میں بنانہ سکی، اب پشاورڈی آئی خان موٹروے کاشوشہ چھوڑ کر عوام کو بیوقوف بنایاجارہاہے ،دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے والے اپنی بچی کچھی عزت بچانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کااعلان کررہے ہیں،جنہیں دس سالوں میں بھی مکمل کرنا ان کی بس کی بات نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ بی آرٹی منصوبہ عوام کیلئے ڈراؤناخواب بن چکاہے، جس نے چند سالوں میں پشاورشہرکاحلیہ بگاڑکررکھ دیاہے جب کہ تاجربرادری دیوالیہ اور معیشت تباہ ہوچکی ہے ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور