پیپلز پارٹی کو آصف زرداری کی تشویشناک حالت کا علم نہیں تھا ، شہلا رضا کا دعویٰ

پیپلز پارٹی کو آصف زرداری کی تشویشناک حالت کا علم نہیں تھا ، شہلا رضا کا دعویٰ
پیپلز پارٹی کو آصف زرداری کی تشویشناک حالت کا علم نہیں تھا ، شہلا رضا کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ ایک دفعہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے ، ہمارے پاس معلومات نہیں تھیں کہ طبیعت زیادہ خراب ہے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ ہم جیلوں سے گھبرانے والے لوگ نہیں ہیں۔آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے اور طبی بنیادوں پرضمانت ملناان کاحق ہے ۔ کس قانون کے تحت رات 12بجے فریال تالپور کوجیل منتقل کیاگیا ؟

انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے ، ہمارے پاس معلومات نہیں تھیں کہ طبیعت زیادہ خراب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز ہمارے ساتھ آصف زرداری کی رپورٹس شیئر نہیں کررہے ، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ذاتی ڈاکٹر کو آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ میں شامل کیاجائے ۔

مزید : قومی