آسکر ایوارڈز کی تقریب ورچوئل نہیں ہرسال کی طرح ہوگی، فلمی دنیا سے بڑی خبر آگئی

آسکر ایوارڈز کی تقریب ورچوئل نہیں ہرسال کی طرح ہوگی، فلمی دنیا سے بڑی خبر ...
آسکر ایوارڈز کی تقریب ورچوئل نہیں ہرسال کی طرح ہوگی، فلمی دنیا سے بڑی خبر آگئی

  

لاس اینجلس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز ایوارڈز کی تقریب ورچوئل نہیں بلکہ ہر سال کی طرح ہو گی۔

اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس اور اے بی سی ٹیلی وژن نیٹ ورک نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال کی تقریب بھی ہر سال کی طرح منعقد کی جائے گی۔

تقریب کو لاس اینجلس کے ڈولبے تھیٹرز میں منعقد کیا جائے گا، جہاں تین ہزار چار سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے ۔

انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال اپریل تک کورونا کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی ہو جائے گی اور تب تک سینما ہاؤس بھی کھل جائیں گے ۔

93 آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان اگلے سال 15 مارچ کو کیا جائے گا جب کہ اکیڈمی 15 اپریل تک شارٹ لسٹ ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست جاری کر دے گی۔

واضح رہے کہ خیال کیا جارہا تھا کہ کورونا وبا کے باعث تقریب ملتوی کی جاسکتی ہے یا پھر ورچوئلی ہو گی لیکن ابھی خبر سامنے آئی ہے کہ تقریب لائیو ہوگی جس میں شائقین بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔

مزید :

تفریح -