ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن افراد کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں۔ اب کئی حوالوں سے ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور آج کل راز کی بات تو بالکل بھی نہ کریں، ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن لوگوں نے وعدہ کر رکھا تھا۔ وہ وعدے پر پورا اتریں گے۔ بس کسی قسم کے لالچ میں مت آئیں اور کوشش کریں کہ جو مل رہا ہے۔ اس کا شکر ادا کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کسی بڑی الجھن کا شکار ہیں اور آپ کے لئے اس سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا۔ اس لئے استخارے کی مدد سے چلیں گے تو زیادہ مناسب رہے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج اختلافات والا خانہ ہوا ہے۔ آپ غصہ قابو میں رکھیں چھوٹی سی بات آپ کے لئے کئی مسائل کھڑا کر سکتی ہے۔ آج کا دن اہم ہے، بچ کر ہی چلنا ہوگا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن افراد نے پہلے بھی دھوکا دیا تھا۔ وہ اب بھی اس چکر میں ہیں اور آپ ہیں کہ ان کو قریب لا رہے ہیں۔ اپنے معاملات ٹھیک کریں اگر نقصان سے بچنا ہے تو۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
چلتے ہوئے کسی سے وعدہ نہ کریں۔ پورا نہ ہو سکا تو بڑی شرمندگی ہو گی۔ اس لئے پوری طرح چوکس رہیں اور بڑی حکمت عملی سے چلنے کی ضرورت بھی ہے اس وقت۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
زبان کو قابو میں رکھیں۔ اندازہ ہی نہیں ہوتا کس وقت کیا بات کرنی ہے۔ اس طرح تو مشکل میں آ جائیں گے۔ آج کا دن تو صرف اپنے روزگار اور فیملی پر توجہ کا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت آپ اپنوں سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں۔ جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی مگر معاف کر دیں ورنہ یہ رشتے برسوں بعد بھی ملنے والے نہیں ہے۔ اب تو وقت ہے دیکھ لیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
لالچ دینے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ غلطی نہ ہو تو اچھا ہے۔ کام میں بڑی رکاوٹ آ سکتی ہے، جو ہوتا تھا، وہ بھی نہیں ہوگا۔ آج آپ صرف ایمانداری سے ہی کام لیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ وعدہ نہ کریں، جس نے پہلے بھی دھوکا دیا ہوا تھا۔ اس طرح نقصان ہوگا، آج کئی آپ کے قریب ہونے کی کوشش کریں گے، آپ کی عقل کا امتحان ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
پورا وقت فیملی کو دیں۔ اپنے فون کو کبھی خود سے دور بھی رکھ دیا کریں۔ اپنوں کو آپ کی ضرورت ہے۔ آپ ان سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں، جو ان سے اور خود سے زیادتی ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد کا ایک مسئلہ ان شاءاللہ حل ہوگا۔ آپ بالکل پریشان نہ ہوں۔ اب دن بدن اس حوالے سے اچھی خبریں آتی چلی جائیں گی اور شاید برسوں کا انتظار بھی ختم ہو۔