وفاقی دارلحکومت گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، ہلاکتوں کا خدشہ

وفاقی دارلحکومت گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، ہلاکتوں کا خدشہ
وفاقی دارلحکومت گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، ہلاکتوں کا خدشہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کا علاقہ ناڑہ سیداں کا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، ایک شخص ہلاک ، 5افرادکے زخمی ہونے کی اطلاع۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقہ ناڑہ سیداں میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے اور 5افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ 

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سےحالات پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

مزید :

قومی -جرم و انصاف -