نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی ٹک ٹاکر بن گئیں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی ٹک ٹاکر بن گئیں
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی ٹک ٹاکر بن گئیں

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا۔

ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے ۔جس میں انہوں نے اپنا مختصر تعارف کروایا اور پسندیدہ چیزوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہائے ٹک ٹاک! میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے اور میری عمر 23 سال ہے ،میں تعلیمی سرگرمیوں کےلیے ہمیشہ متحرک رہتی ہے‘۔ملالہ نے اپنی ویڈیو کے ذریعے چاہنے والوں سے درخواست کی وہ ملالہ فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ کتابوں،جوتوں اور مزاح کو پسند کرتی ہیں۔انہوں نے اپنی تعلیم، پسندیدہ امور سمیت دیگر ذاتی چیزوں سے متعلق ویڈیو کے دوران گفتگو کی۔

 ملالہ یوسفزئی کی 56 سیکنڈ کی اس ویڈیو پر لاکھوں صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -علاقائی -اسلام آباد -