والدہ کے انتقال پر تعزیت کر نے والوں  کا دل کی گہرائی سے شکرگزار ہوں، نوازشریف 

والدہ کے انتقال پر تعزیت کر نے والوں  کا دل کی گہرائی سے شکرگزار ہوں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور/لندن (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم  نوازشریف کہا ہے کہ والدہ  کے انتقال پر مجھے پاکستان اور بیرونِ ممالک  سے لاتعداد تعزیتی پیغامات موصول ہوئے،میں سب تمام خواتین و حضرات  کا دل کی گہرائی سے  شکرگزار ہوں،اللہ ان پر رحمتوں اور برکتوں کا سایہ قائم رکھے۔ بدھ کو ماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم  نوازشریف کہا ہے کہ  ہماری والدہ  کے انتقال پر مجھے پاکستان اور بیرونِ ممالکسے لاتعداد تعزیتی پیغامات موصول ہوئے،میں دل کی گہرائی سے ان تمام خواتین و حضرات کا شکرگزار ہوں،جنہوں نے ہمارے غم میں شرکت کی اور ہماری والدہ  کیلئے دعائے مغفرت فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ  میں ان سب  کیلئے دعا گو ہوں کہ للہ ان پر رحمتوں اور برکتوں کا سایہ قائم رکھے اور دنیا سے رخصت ہو جانے والے ان کے پیاروں کی مغفرت فرمائے۔  
 نوازشریف 

مزید :

صفحہ اول -