حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی جلد سماعت کیلئے ایک اور درخواست دائر

        حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی جلد سماعت کیلئے ایک اور درخواست دائر

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے دراخواست ضمانت کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار گیارہ جون 2019 سے زیر حراست ہیں،نیب کے 110 گواہوں میں سے صرف 3 گواہوں کے بیانات تاحال قلمبند ہو سکے ہیں،درخواست گزار کو زیر حراست 18 ماہ کا وقت گزر چکا ہے،درخواست گزار نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دے رکھی ہے،شفاف ٹرائل کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے جلد از جلد مقرر کیا جائے۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -