مالی حالات سے تنگ وینا کا سابق شوہر اسد پیزا شاپ پر کام کرنے پرمجبور

 مالی حالات سے تنگ وینا کا سابق شوہر اسد پیزا شاپ پر کام کرنے پرمجبور

  

لاہور(فلم رپورٹر)وینا ملک کا سابق شوہر اسد بشیر مالی حالات سے تنگ آکر امریکہ کے شہر بالٹی مور میں پیزا شاپ پر ملازمت کرنے پر مجبور ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسد بشیر ان دنوں بالٹی مور میں روزگار زندگی چلانے کیلئے گھروں میں پیزا ڈیلویور کرنے کی جاب کررہا ہے۔یاد رہے کہ اسد بشیر نے جھوٹی شان و شوکت اور کاروبار دکھا کر وینا ملک کے ساتھ دھوکہ دہی سے شادی کی تھی جب ان کی حقیقت عیاں ہوئی تو وینا ملک نے کہا کہ میں تمہارے دھوکے کوبچوں کی خاطر معاف کرتی ہوں لیکن اسد بشیر بجائے شرمندہ ہونے کے اپنی اصلیت پر اتر آیا اور کہنے لگا کہ مجھے کاروبار کیلئے پیسے دو نہیں تو میں تم کو چھوڑ کر چلا جاؤں گا اور اس کے بعد جو بدنامی ہوگی اس کا تمہیں بخوبی اندازہ ہے۔

 وینا ملک نے اپنا رشتہ بچانے کی خاطر اس کو کروڑوں روپے دیئے لیکن وہ مزید کا مطالبہ کرنے لگا جس کے بعدتین سال قبل طلاق ہوگئی اور دونوں کے راستے جدا ہوگئے اور وہ اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر دبئی سے امریکہ فرار ہوگیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پروینا ملک کے پرستاروں کی جانب سے اسد بشیر کی والدہ زینت بشیر کے خلاف قحبہ خانہ چلانے جیسے انتہائی شرمناک الزامات لگائے جا رہے۔اب تین سال بعد ایک بار پھر اسد بشیر نے وینا ملک کو پیسوں کے لئے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کردیئے اس کے بیانات کے جواب میں وینا ملک نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ میں خاموش رہوں گی میرا قانونی مشیر تنویر کھوکر اس کی تمام باتوں کا جواب دینے کیلئے کافی ہے۔

مزید :

کلچر -