ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی نئی تصاویر کی مقبولیت

ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی نئی تصاویر کی مقبولیت

  

لاہور(فلم رپورٹر)دْنیا بھرمیں مقبول ہونیوالی شہرہ آفاق تْرک سیریز’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردارنبھانے والی تْرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی نئی تصویرپرچند ہی دنوں میں لاکھوں لائکس آگئے۔ ’ارطغرل غازی‘ میں ایک سخی اورصاف دل حلیمہ سلطان کا کردارنبھا کرلاکھوں لوگوں کیدلوں میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنانے والی تْرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی نئی تصویرپوسٹ کی ہے۔ اسرا بیلگیچ کی مذکورہ تصویربظاہرتو بے رنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہے لیکن اْن کی ہرنی جیسی خوبصورت آنکھیں اس بے رنگ تصویرکوبھی دلکش بنا رہی ہیں۔

۔ترک اداکارہ نے تصویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں صرف سیاہ رنگ کا دل والا ایموجی بنایا۔ انسٹاگرام پرتصویرشیئرکرتے ہوئے اسرا بیلگیچ نے کوئی کیپشن نہیں لکھا لیکن اِس کے باوجود بھی مداحوں کی جانب سے ان کی اس تصویرکوخوب پسند کیا جارہا ہے۔ اسرا بیلگیچ نے 15 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پراپنی نئی تصویرپوسٹ کی ہے جسے اب تک 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ ان دنوں ترکی میں اسرا بلگیچ کا ڈرامہ ’رامو‘ نشرکیا جا رہا ہے،’رامو‘ جرائم پرمبنی ڈرامہ ہے جس میں اسرا بیلگیچ ایک ’بولڈ اورماڈرن خاتون‘ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -