16 آرٹسٹوں اور 7 نئے کمیشنزکی فہرست جاری کر دی گئی

 16 آرٹسٹوں اور 7 نئے کمیشنزکی فہرست جاری کر دی گئی

  

 لاہور(پ ر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے اشتراک سے دی لاہور بینالے فاؤنڈیشن نے 16 آرٹسٹوں اور آرٹسٹوں کے 7 نئے کمیشنز کی فہرست جاری کی ہے جن کا تعلق لاہور سے ہے  وہ 7 دسمبر تک ہونے والے بل بورڈ پراجیکٹ کے لئے لاہور سے مضبوط تعلق رکھتے ہیں۔ لاہور بینالے فاؤنڈیشن، زندہ دلان لاہور کے بل بورڈ پراجیکٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر قدسیہ رحیم کی جانب سے تیار کی گئی ہے16 پریکٹیشنرز کو شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے جن کے طریقوں پر یقین ہے کہ وہ مضبوط معاشرتی مطابقت رکھتے ہوں اور وہ اس منصوبے کی رہنمائی کرنے اور امید پیدا کرنے اور شہر اور اس کے باسیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مناسب ہوں۔ شرکت کرنے والے فنکاروں میں شاہ عبداللہ، حمرہ عباس، اعجاز انور، نازش عطاء اللہ، فائزہ بٹ، روبی چشتی، سلیمہ ہاشمی، عائشہ جتوئی، علی کاظم، آصف خان، عاطف خان، صبا خان، وقاص خان، عمران قریشی، واردہ شبیر اور معصومہ سید شامل ہیں۔ شہر اور اس کے باسیوں پر توجہ دیتے ہوئے یہ منصوبہ کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کا ایک ردعمل ہے۔ لاہور بینالے فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور پراجیکٹ کی نگران قدسیہ رحیم نے کہا کہ یہ منصوبہ معاصر فن کے تصور کی جانب لوگوں کی دلچسپی کو بڑھانے کیلئے آگاہی مہم ہے جس کا ہمیں اپنے ماحول میں بڑے پیمانے پر کمی کا سامنا ہے۔

 سامعین کو ترغیب دینے کا بھی خیال ہے جو معاصر فنون سے بالکل واقف نہیں ہیں۔ ان بل بورڈز کو دلچسپ اور جاندار انداز میں دیکھنا ہوگا۔ ہم ناظرین کو مدعو کرتے ہیں کہ وہ اس کام کا جائزہ لیں اور اپنے مشاہدات کے ذریعے اپنی رائے پیدا کریں۔ اس منصوبے کے لئے بھاٹی گیٹ اور گڑھی شاہو جیسی متمول تاریخی مقامات شامل ہیں جن میں گلبرگ، ڈی ایچ اے، جیل روڈ، کوٹ لکھ پت، فیصل ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، کریم بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن شامل ہیں۔ جن مقامات سے فنکار شامل ہوں گے ان میں حسین چوک سے سلیمہ ہاشمی، منی مارکیٹ سے علی کاظم، خیابان جناح سے فائزہ بٹ، جیل روڈ پر نیرنگ آرٹ گیلری کے اوپر عائشہ جتوئی، مین بلیوارڈ گلبرگ، سٹی مال سے وقاص خان، علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو سے شاہ عبداللہ علامی، جناح ہسپتال سے حمرہ عباس، بھاٹی گیٹ سے واردہ شبیر اور روبی چشتی، مین بلیوارڈ گلبرگ میں ہالکوئے فارمیسی کے اوپر نازش عطاء اللہ، شوکت خانم فلائی اوور پر عاطف خان، 2 ڈی، کریم بلاک مارکیٹ، جناح ہسپتال سے صباء خان، جی۔1 مارکیٹ، جوہر ٹاؤن سے آصف خان، مسلم ٹاؤن فلائی اوور سے معصومہ سید، ایئر پورٹ روڈ، نزد نیٹسول چوک اعجاز انور، مین بلیوارڈ ڈی ایچ اے (غازی چوک، ڈیفنس روڈ) عمران قریشی شامل ہیں۔ نئے کمیشنز تشکیل دینے والے فنکاروں میں عمران قریشی، عائشہ جتوئی، صبا خان، نازش عطاء اللہ، عاطف خان، حمرہ عباس، معصومہ سید شامل ہیں۔ قدسیہ رحیم نے کہا کہ زند دلان لاہور فنی تنظیموں، مقامی حکومت اور کارپوریٹ سیکٹر کے درمیان ایک منفرد شراکت داری ہے جس کا مقصد عصری فن کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانا ہے جو ہمارے ماحول سے زیادہ تر غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل بی ایف مستقبل قریب میں اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کی کوشش کرتی رہے گی تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر نجی شعبہ میں بھی فنون کو تسلیم کیا جا سکے۔ فاؤنڈیشن کو ہم عصر اور پبلک آرٹ کے لئے زیادہ مواقع تشکیل دینے کی امید ہے۔ اداروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنا اور مثبت توانائی کی تشکیل کے لئے اس طرح کے منصوبے انتہائی ضروری ہیں۔ 

مزید :

کلچر -