لائبہ ڈانس کے موضوع پر شارٹ فلم بنائیں گی

لائبہ ڈانس کے موضوع پر شارٹ فلم بنائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و کلاسیکل ڈانسرلائبہ علی نے کہا ہے کہ میں بہت جلد ڈانس کے موضوع پر ایک شارٹ فلم کا آغاز کررہی ہوں جس کا مرکزی کردار میں خود ادا کروں گی پروفیشنل آرٹسٹ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے کام سے بے ایمانی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے،زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔لائبہ علی نے کہا کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لئے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا۔لائبہ علی نے مزید کہا کہ منزل کو پانے کے لئے دن رات محنت اور لگن سے کام جاری رکھوں گی۔

مزید :

کلچر -