ڈرامہ  "نند”اور "جلن”میں کردار مختلف ہیں، منال 

 ڈرامہ  "نند”اور "جلن”میں کردار مختلف ہیں، منال 

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ کچھ کرداروں کے متعلق آپ ایسے ردِعمل کی توقع نہیں کرتے، لیکن جب اتنا اچھا ردعمل آتا ہے تو وہ بہت اچھا لگتا ہے۔اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ  "نند”اور "جلن”میں ان کا کردار بالکل مختلف ہے اور ان دونوں ڈراموں سے ناظرین کو پتا چلا کہ میں بالکل مختلف طرح کے دو کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ جلن ڈرامے پر ہونے والی تنقید کی جواب میں منال کہتی ہیں کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ ’جلن‘ اتنا حساس موضوع بن جائے گا۔ اصل میں جلن کی کہانی سالی اور بہنوئی کے رشتے کی بے حرمتی کے متعلق نہیں ہے۔ وہ کہتی ہیں ’ناظرین نے اسے سالی اور بہنوئی کے بارے میں سمجھا۔ اصل میں یہ کہانی ایک لڑکی کے بارے میں ہے جو زندگی میں کچھ چاہتی ہے۔‘’پورا ڈرامہ دیکھا نہیں جاتا اور پہلے ہی تنقید شروع کر دی جاتی ہے۔

‘ منال کا کہنا ہے جو لوگ ابھی بھی ڈرامہ دیکھ رہے ہیں انھیں سمجھ آ رہا ہے کہ یہ سالی اور بہنوئی کے متعلق نہیں ہے۔جلن کے سکرپٹ کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ انھیں اس پر کوئی تحفظات نہیں تھے اور وہ نشا کا کردار پڑھ کر بہت خوش تھیں۔تاہم وہ کہتی ہیں کہ ’میں یہ نہیں کہوں گی کہ نشا جو کرتی ہے، وہ اچھی بات ہے، نشا مکمل طور پر غلط ہے۔۔ لیکن وہ ایک کہانی ہے اور نشا ایک کردار ہے اور اس کردار کو نبھانا، اس میں زندگی دینا، وہ ایک مشکل کام تھا لیکن میں نے بہت انجوائے گیا۔ یہ کردار میرے لئے ہمیشہ خاص رہے گا۔

مزید :

کلچر -