کراچی: دعاچوک کے قریب سلنڈردھماکہ،ایک شخص جاں بحق،5 زخمی

کراچی: دعاچوک کے قریب سلنڈردھماکہ،ایک شخص جاں بحق،5 زخمی
کراچی: دعاچوک کے قریب سلنڈردھماکہ،ایک شخص جاں بحق،5 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں دعاچوک کے قریب دو منزلہ گھرمیں سلنڈردھماکہ ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے پہنچ گئیں، سلنڈردھماکے کے باعث گھرکی عمارت کے ایک حصہ کونقصان پہنچا ہے۔سلنڈردھماکے کے بعدعمارت میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا۔
زخمی افراد کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم امدادی سرگرمیاں ابھی جاری ہیں۔ زخمیوں میں ایک خاتون، ایک مرد اور دو بچے بھی شامل ہیں۔متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں اور تمام افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم مزید تفصیل امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اورملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔