سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری کا میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
جدہ(محمد اکرم اسد ) وفاقی وزیر سابق شہباز حسین چوہدری نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک محب وطن سے محروم ہو گیا ان کے خاندان نے بابائے قوم قائد اعظم کا ساتھ دیا اور جدوجہد آزادی میں بلوچوں کی طرف سے حصہ ڈالا، انکی کمی لمبے عرصہ تک محسوس کی جاتی رہے گی۔ شہباز چوہدری نے کہا کہ ظفراللہ جمالی نے بطور وزیر اعظم اورسیز پاکستانی جو بیرون ملک انتقال کر جاتے تھے انکے جسد خاکی کو پی آئی کے ذریعے پاکستان بھجوادیا گیا ہے۔ شہباز چوہدری نے کہا کہ ظفراللہ جمالی ایک وضع دار شخصیت کے مالک تھے، انکی بطور پارلیمنٹرین خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائیگا جو انہوں جمہوری روایات کو آگے بڑھانے میں دیں، میر ظفراللہ جمالی بلوچستان سے ایک بڑا نام تھا۔ انہوں نے انکی مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔