سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کا جسد خاکی روجھان جمالی پہنچا دیاگیا

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کا جسد خاکی روجھان جمالی پہنچا دیاگیا
سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کا جسد خاکی روجھان جمالی پہنچا دیاگیا

  

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کا جسد خاکی روجھان جمالی پہنچا دیاگیا،میرظفراللہ جمالی کی نماز جنازہ آج4 بجے ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی گزشتہ کچھ عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،انہیں راولپنڈی کے اے ایف آئی سی ہسپتال میں رکھا گیا تھا، حالت خراب ہونے پر انہیں کچھ روز سے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا تاہم بدھ کی رات انہوں نے اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔

 سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر اہم شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیاہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میر ظفر اللہ خان جمالی کی رحلت کی اطلاع پا کر نہایت افسردہ ہوں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم کے علاوہ صدر پاکستان عارف علوی،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، فیصل واوڈا، گورنر خیبرپختوانخواہ شاہ فرمان، سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پارلیمانی سیکرٹری طاہر رندھاوا سمیت دیگر اہم شخصیات نے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -