پیپلزپارٹی ملکی سیاسی تاریخ کی سب سے اہم سیاسی جماعت ہے: فرح احسن

پیپلزپارٹی ملکی سیاسی تاریخ کی سب سے اہم سیاسی جماعت ہے: فرح احسن
پیپلزپارٹی ملکی سیاسی تاریخ کی سب سے اہم سیاسی جماعت ہے: فرح احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ وومن ونگ کی جنرل سیکرٹری فرح احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملکی سیاسی تاریخ کی سب سے اہم سیاسی جماعت ہے جس کے قائدین نے عوام میں رہ کر انکی نمائندگی کو یقینی بنایا ہے. 

فرح احسن نے کہا کہ ملتان جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری کی شرکت نے ثابت کیا ہے کہ وہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی نڈر اور سیاسی شعور سے بھرپور جذبے کی حامل ہیں آصفہ بھٹو اپنی والدہ کی طرح کم عمری میں ہی سیاسی امور کی انجام دہی کر سکتی ہیں آج محترمہ بے نظیر بھٹو کا نعرہ تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا حقیقت کا روپ دھار چکا ہے. 

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ نے ثابت کیا ہے کہ وہ خود کو عوام سے اور عوام کو خود سے کبھی جدا نہیں ہونے دیں گے یہی وجہ ہے کہ آصف علی زرداری بیماری کے باعث اور بلاول بھٹو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ملتان جلسے میں شمولیت نہیں کر سکے مگر آصفہ بھٹو زرداری کو جلسے میں بھیج کر عوام کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے. 

فرح احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جو جمہوری اقدار کی امین ہے اس نے قائدین اور ورکرز کا خون دیکر آبیاری کی ہے پاکستان کو جمہوریت ہی درست راستے پر ڈال سکتی ہے ہمیں نام نہاد جمہوریت سے بھی جان چھڑانا ہوگی آج ملک میں جمہوریت کے نام پر حکومت عوام کے حقوق سلب کر رہی ہے اور مسائل کو بڑھا رہی ہے معیشت کی بربادی اور کاروباری معاملات تباہ ہو کر رہ گئے ہیں موجودہ حکومت نے اگر مزید اور وقت گزارا تو ملک دیوالیہ ہو جاے گا اور کبھی نا ختم ہونا بحران جنم لے گا اس سے قبل اس نااہل حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہے اور ہم بطور پیپلزپارٹی کے ورکرز جن میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے اور اپنے پارٹی قائدین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ جلد ہی عوامی طاقت سے برسراقتدار آکر ملکی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے.