اسلام آبادہائیکورٹ نے کورونا کے باعث اجتماعات پر پابندی کیلئے دائر درخواست مسترد کردی

اسلام آبادہائیکورٹ نے کورونا کے باعث اجتماعات پر پابندی کیلئے دائر درخواست ...
اسلام آبادہائیکورٹ نے کورونا کے باعث اجتماعات پر پابندی کیلئے دائر درخواست مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے کورونا کے باعث اجتماعات پر پابندی کیلئے دائر درخواست مسترد کردی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے کہاکہ پارلیمنٹ، ایگزیکٹو اتھارٹیز کورونا سے نمٹنے کیلئے قوم کو اکٹھا کرنے میں کردار ادا کریں،درخواست گزار پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو اتھارٹیز پر اعتماد کرے،جب ایگزیکٹو اتھارٹیز عملدرآمد نہیں کرا سکتیں تو عدالت مداخلت نہیں کرے گی، یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ کچھ عرصے کے دوران کورونا میں اضافہ ہوا۔
 چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ ہم نے کورونا سے متعلق حکم دیا،اگرایگزیکٹو اس پر عمل نہیں کرا پارہی تو یہ ایگزیکٹو پر ہے ،عدالتی حکم پر کوئی عمل نہیں کرا رہا ، عدالت نے کہاکہ سیاست میں مشغول ہیں توہم کیوں مداخلت کریں ۔