نیوزی لینڈکے حالات انگلینڈسے مختلف ہیں، گراؤنڈمیں پریکٹس کومس کررہے ہیں،بابراعظم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ نیوزی لینڈکے حالات انگلینڈسے مختلف ہیں، گراؤنڈمیں پریکٹس کومس کررہے ہیں،گراؤنڈمیں پریکٹس شروع ہونے پرسب کچھ پیچھے رہ جائےگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کاکہناہے کہ ہمارے لیے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کرکچھ بھی نہیں،پاکستان کی نمائندگی ایک اعزاز ہے، انہوں نے کہاکہ زندگی میں ہمیں مختلف حالات کاسامناکرناپڑتاہے،گراؤنڈمیں مشکل اورچیلنجنگ صورتحال سے نکلناہی سیکھتے ہیں، سینئرکرکٹرز نوجوان کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں،ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھ رہے ہیں۔