وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے تعمیرات کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے تعمیرات کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے تعمیرات کا اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے تعمیرات کا اجلاس آج ہوگا،کمیٹی کو بینکنگ سیکٹر،گھروں کی تعمیر کیلئے قرض اور دیگر اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی،وزیراعظم کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے اہداف سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو گزشتہ فیصلوں پرعمل درآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی،بلڈرز اور ڈویلپرز کے اب تک دئیے گئے اہداف کے حصول پر بھی بات ہوگی،کمیٹی ملک بھر میں تعمیراتی شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے گی،اجلاس میں نیا پاکستان ہاو¿سنگ اتھارٹی کے چیئرمین بھی بریفنگ دیں گے،کمیٹی کے چاروں صوبوں سے ممبران تعمیراتی شعبے سے متعلق بریفنگ دیں گے ،ہفتہ واراجلاس میں ممبران،اعلیٰ بیوروکریٹس اوروفاقی وزرا شریک ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -