ریسلر پیٹ پیٹرسن انتقال کرگئے

ریسلر پیٹ پیٹرسن انتقال کرگئے
ریسلر پیٹ پیٹرسن انتقال کرگئے

  

نیویارک (ویب ڈیسک) مشہور امریکی ریسلر پیٹ پیٹرسن 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای اور ساتھی ریسلرز کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق اور دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیٹ پیٹرسن نے ریسلنگ کا آغاز 1950 میں کیا جب کہ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی بڑے اور مشہور ریسلرز کے ساتھ دو دو ہاتھ بھی کئے۔

ریسلنگ کے بعد پیٹ پیٹرسن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے لئے کمنٹری بھی کی۔ وہ 1984 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔ جبکہ 1996 میں ان کا نام ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا۔

مشہور امریکی ریسلر ڈوین جانسن سمیت دیگر ریسلرز نے بھی پیٹ پیٹرسن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

مزید :

کھیل -