حکومت کا مساجد کیلئے ایس او پیز کا ازسرنوجائزہ لینے کافیصلہ ،صدر مملکت نے گورنرز اورعلما کی ویڈیو کانفرنس بلا لی 

حکومت کا مساجد کیلئے ایس او پیز کا ازسرنوجائزہ لینے کافیصلہ ،صدر مملکت نے ...
حکومت کا مساجد کیلئے ایس او پیز کا ازسرنوجائزہ لینے کافیصلہ ،صدر مملکت نے گورنرز اورعلما کی ویڈیو کانفرنس بلا لی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے مساجد کیلئے ایس او پیز کا ازسرنوجائزہ لینے کافیصلہ کیا ہے،صدر مملکت عارف علوی نے چاروں گورنرز اورعلما کی ویڈیو کانفرنس آج بلا لی ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق حکومت نے مساجد کیلئے ایس او پیز کا ازسرنوجائزہ لینے کافیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا سے بچاﺅ کیلئے نئے ایس او پیز بھی تیار کئے جائیں گے ،صدر مملکت عارف علوی نے چاروں گورنرز اورعلما کی ویڈیو کانفرنس آج بلا لی ۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور15 علما کے ہمراہ کانفرنس میں شریک ہوں گے،وفاقی وزیرداخلہ اوروفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری بھی شریک ہوں گے، آزادکشمیر کے صدر اور گلگت بلتستان کے گورنر کی بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کاامکان ہے۔

 گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ علما سے مشاورت کے بعد ہی حکومت ایس او پیز طے کرے گی،کورونا سے بچاﺅ کیلئے حکومت علما کوساتھ لے کر چلے گی ،تمام طبقات کو کورونا سے بچاﺅ کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے،ان کا کہناہے کہ پی ڈی ایم بھی جلسوں کی ضد چھوڑ دے اور عوام کوکورونا سے بچائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -