سندھ سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنیوالا صوبہ بن گیا

سندھ سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنیوالا صوبہ بن گیا
سندھ سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنیوالا صوبہ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنیوالا صوبہ بن گیا،سندھ میں 20 لاکھ سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ملک بھر میں فروری سے دسمبر تک55 لاکھ سے زائد کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،کورونا ٹیسٹ کی سب سے زیادہ شرح سندھ میں ہے،سندھ میں مجموعی آبادی کے 4 فیصد کورونا ٹیسٹ کئے گئے،11 کروڑ آبادی والے پنجاب میں 3 فیصد سے بھی کم کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،ہر10 لاکھ آبادی پر سندھ میں 41 ہزار448 ، پنجاب میں 18140 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،سندھ میں 28 ،خیبرپختونخوامیں 17 ،پنجاب میں 49 کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹیز موجودہیں۔