پاکستان کے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کا انتقال لیکن تحریک لبیک کے خادم حسین رضوی ان کے بارے میں کیا کہہ چکے ہیں؟ ویڈیو وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک کے بانی خادم حسین رضوی گزشتہ روز انتقال کر جانے والے پاکستان کے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے قومی اسمبلی میں ختم نبوت پر اپنے موقف پر ڈٹ جانے کی متعدد بیانات میں تعریف کرتے رہے ہیں۔
Mir Zafarullah Khan Jamali who was first ever politician from Balochistan who served Pakistan as Prime Minister from 2002 to 2004 has passed away due cardiac issue today.
May his soul rest in peace and give patience to his family#ZafarullahJamalipic.twitter.com/VVzWUcV2bZ
— Eemmii Kashmiri (@arzoooview) December 2, 2020
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خادم حسین رضوی کے اس بیان کا ایک کِلپ زیر گردش ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جب کسی اسمبلی ممبر نے ختم نبوت پر کوئی بات نہ کی تو ایک ہی مرد مجاہد نے اپنی آواز بلند کی اور اسمبلی چھوڑ کر چلا گیا۔
What did Allama Khadim Hussain Rizvi say about Zafarullah Khan Jamali?
That one sentence of Zafarullah Khan Jamali was enough
When he said that this assembly should go to hell.
Where the Holy Prophet (sws) is not respected,#ZafarUllahJamali pic.twitter.com/ZMx7h4HmIs
— Eemmii Kashmiri (@arzoooview) November 30, 2020
خادم رضوی کا کہنا تھا کہ ’ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف بولنے پر قیامت تک اب کسی اور کا نام رہے نا رہے ظفر اللہ خان جمالی کا نام رہے گا۔‘
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے قومی اسمبلی کی نشست سے اس لیے استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے ختم نبوت پربہت ڈاکہ ڈالا ہے۔اس پر میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا تھا کہ وہ ایسی اسمبلی کا حصہ نہیں بن سکتے جو اللہ کے رسول کی ختم نبوت اورحرمت کا دفاع نہ کرسکے، اس کے بعد انہوں استعفیٰ دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم میر ظفر اللّٰہ خان جمالی 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں، وہ گزشتہ تین روز سے وینٹی لیٹر پر موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔
میر ظفر اللہ خان جمالی پاکستان کے 15ویں وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ وہ یکم جنوری 1944 کو بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے گاؤں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے۔میر ظفر اللہ خان جمالی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے واحد سیاستدان ہیں جو وزارت عظمیٰ کے منصب پہ فائز ہوئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی مذہبی اور سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر مولانا خادم حسین رضوی انتقال کر گئے تھے۔