لاہورہائیکورٹ کافصلوں کی باقیات جلانیوالوں پر 50 ہزارجرمانےکاحکم

لاہورہائیکورٹ کافصلوں کی باقیات جلانیوالوں پر 50 ہزارجرمانےکاحکم
لاہورہائیکورٹ کافصلوں کی باقیات جلانیوالوں پر 50 ہزارجرمانےکاحکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سموگ کے خاتمہ سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کاحکم دیدیا،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ فصلوں کی باقیات جلانیوالوں سے رعایت نہ کی جائے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سموگ کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سموگ کنٹرول کرنے کیلئے 476 انڈسٹریز اور بھٹوں کی چیکنگ کی گئی ، 122یونٹس حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرتے پائے گئے ،زائد دھواں خارج کرنے پر 170 یونٹس سیل کردیئے گئے ۔

عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کاحکم دیدیا،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ فصلوں کی باقیات جلانیوالوں سے رعایت نہ کی جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -